ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن صوابی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست سے شروع ہونے والی انتہائی منتظر صوابی ہاکی لیگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حسن باچا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں اہم عہدیداران اور کلب کے نمائندے لیگ کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے جمع ہوئے۔ منصب دار ہاکی گرائونڈ پرلیگ منعقد کی جائیگی منصفانہ کھیل اور منظم شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، کھلاڑیوں کی لازمی رجسٹریشن 10 اگست کی آخری تاریخ کے ساتھ نافذ کی گئی ہے۔اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہ وہ فوری طور پر رجسٹر ہوں کیونکہ شرکاء کیلئے عمر کی حد میں کوئی قید نہیں.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی