i کھیل

سمندری طوفان کا خدشہ، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بارباڈوس میں پھنس گئیںتازترین

July 01, 2024

سمندری طوفان کی وارننگ کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارت اور رنراپ جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بارباڈوس میں پھنس گئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے، بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ہوٹل کے اندر موجود ہیں اور ہوٹل کا سٹاف بھی بہت کم تعداد میں موجود ہے جبکہ سکواڈ کو قطاروں میں لگ کر کھانا لینا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ایئرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی