بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کی ہدایت دی تھی اور اس کام کیلئے 6 اجرتی قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی نے اجرتی قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے 20 لاکھ کی ادائیگی کی تھی۔ چارج شیٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ انمول بشنوئی نے فائرنگ کرنے والے شوٹرز کو 9 منٹ پر طویل ایک وائس پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کام کو اچھی طرح انجام دو، تم لوگ تاریخ رقم کرو گے۔انمول نے شوٹرز کو ہدایت دی کہ وہ بغیر ڈرے کام کریں اور سلمان خان کو خوفزدہ کرنے کیلئے گولیاں چلائیں۔ اس کام کے کرنے کا مقصد معاشرے میں تبدیلی لانا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی