بالی ووڈ کے سلطان سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں ملوث وکی گپتا نے ضمانت کی درخواست دیدی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی گپتا سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان میں سے ایک ہے، جس نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ملزم نے گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کے لیے دائر کردہ درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ اس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کردار سے متاثر ہوکر اداکار کے گھر پر فائرنگ کی، بصورت دیگر اس کا سلمان خان کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی جیل میں قید گینگسٹر کا اس واقعے سے کچھ لینا دینا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وکی گپتا درحقیقت الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کو دیکھ کر ان سے متاثر تھا اور وہ بھگت سنگھ کے پیروکار میں سے تھا اس لیے لارنس بشنوئی کے اصولوں کی بھی اندھادھند تقلید کرتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی