بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے جس میں ایک ڈانس نمبر ہوگا اور ایک رومانوی گانا ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیاڈوالا یورپ میں بڑے پیمانے پر گانوں کی شوٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور مقامات کی ریکی جاری ہے۔اے آر مروگادوس کی فلم میں موسیقار پریتم نے سکندر کے لیے دو چارٹ بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں۔ساجد کی فلم سکندر ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوگی جس میں سلمان خان اینگری ینگ مین کے کردار میں ہیں۔یاد رہے کہ سکندر کی ریلیز عید 2025 پر متوقع ہے اور اس میں سلمان خان ایک بڑے سماجی مسئلے کا مقابلہ کریں گے جبکہ باہوبلی کے کٹپا کو فلم میں ولن کے کردار میں پیش کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی