ورسٹائل اداکار سلیم معراج نے اداکارہ ثانیہ سعید کو اپنی بہن جبکہ اداکاری میں اپنی ماں قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ شروع میں صرف تھیٹر کرتے تھے، انہیں ثانیہ سعید اور دوسرے لوگوں نے ٹی وی اداکاری کرنے کا مشورہ دیا اور وہی انہیں ٹی وی اسکرین پر لائے۔ انہوں نے کہا ثانیہ سعید ان کی بہن جبکہ اداکاری میں ان کی ماں ہیں۔ ایک سوال پر سلیم معراج نے بتایا کہ یہ اتفاق ہے کہ انہیں زیادہ تر غریب افراد کے کردار دیے جاتے ہیں اور وہ جس طرح کا بھی کردار ادا کریں، وہ ہمیشہ غریب ہی نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے بہت اچھے اور مثبت کردار بھی ادا کیے لیکن لوگوں کو ان کے منفی اور غریب کردار ہی یاد رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی