انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹوچل کا کہنا ہے کہ سکول جانے والے بچے جاگ کر میکسیکو کیخلاف میچ دیکھیں۔ہیڈ کوچ انگلینڈ فٹ بال ٹیم نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ انگلش وقت کے مطابق اتوار کی شب ایک بجے میکسیکو کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے سکول جانے والے بچے جاگتے رہیں اور اپنے ملک کا میچ دیکھ کر سوئیں، اس کیلئے والدین سکول کی انتطامیہ سے معذرت کرلیں اور بچوں کو میچ دیکھنے دیں۔رائو نڈ آف تھرٹی ٹو میں کانگو کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان رانڈ آف سکسٹین کا میچ دیکھنے دیں۔واضح رہے کہ میکسیکو اور انگلینڈ کے وقت کے فرق کی وجہ سے یہ مقابلہ انگلینڈ کے ٹائم کے مطابق اتوار کی شب رات ایک بجے شروع ہوگا اور یہ ناک آئوٹ میچ پنالٹیز تک گیا تو پھر صبح کے چار بج جائیں گے۔ٹوچل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ چار سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے، اس میچ کے حوالے سے انگلش والدین بٹے ہوئے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلدی سوجانے کا مشورہ دیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ بچے میچ ضرور دیکھیں لیکن صبح اسکول جانے کیلئے بھی تیار رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی