i کھیل

سیلینا گومز نے اپنی سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کردیتازترین

July 30, 2024

نامور امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ سیلینا گومز کو اکثر ان کی بدلتی ہوئی شکل و صورت اور وزن میں اتار چڑھا کی وجہ سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب وہ ان تمام افواہوں سے تنگ آ چکی ہیں جو ان کے پلاسٹک سرجری کروانے کے حوالے سے تھیں۔ 32 سالہ گلوکارہ نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے جواب میں ان قیاس آرائیوں کا جواب دیا سیلینا نے کہا سچ میں مجھے اس سے نفرت ہے۔ میری صحت کی خرابی کی وجہ سے میرا وزن بڑھ گیا تھا۔ میرے پاس صرف بوٹاکس ہے، بس مجھے اکیلا چھوڑ دو۔واضح رہے کہ سال 2014 میں سیلینا کو لِپس کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک خود کار مدافعتی مرض ہے جس میں جوڑوں کا درد شامل ہوتا ہے۔ 2017 میں انہوں نے اس مرض کے نتیجے میں گردے کی پیوند کاری کروائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی