ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ کیسپر رڈ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دے کر ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں آسٹریا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ناروے کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کیسپر رڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے حریف ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 5-7سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی