فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے ہدایت کار سید نور پر الزام عائد کیا ہے کہ ہدایت کار نے اداکارہ صائمہ کی محبت میں ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ہدایت کار سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں ان کا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سید نور نے فیوریٹ ازم کی وجہ سے مجھے کام دینا بند کر دیا، کیونکہ انہیں صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی۔ محبت تو انسان کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن کام میں ایسا نہیں کرتے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ مجھے فلاں کے ساتھ کام کرنا ہے اور فلاں کے ساتھ نہیں کرنا، تو پھر وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص تو نہیں ہوا۔ریشم کے کا کہنا ہے کہ مجھے نقصان پہنچایا گیا، خدا کی قسم مجھے سید نور نے نقصان پہنچایا۔ مجھے کہا جاتا کہ فلم میں آپ کا اور صائمہ کا کردار برابر ہوگا، لیکن فلم میں میرے گانے کم کر دیئے جاتے۔انہوں نے کہا کہ میری بہن نے مجھے کہا کہ تم پریشان کیوں ہوتی ہوں چھوڑ دو، ان کے کہنے پر میں واپس ٹی وی پر چلی گئی کیونکہ مجھے اداکاری کے وہ مواقع نہیں مل رہے تھے جو میری پیاس کو بجھاسکیں۔اداکارہ کے مطابق یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ریشم کو کام نہیں آتا، میری فلم جیوا، سنگم سپر ہٹ ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی