معروف اداکار شہریار منور نے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق دعائوں کی اپیل کی ہے۔ ایک تازہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار نے مبہم انداز میں شادی پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے والدین اور اہل خانہ بھی بہت خوش ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق دیگر شوبز شخصیات بھی جانتی ہیں لیکن وہ مذکورہ معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔شہریار منور نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ذاتی زندگی سے متعلق پرائیویٹ رہے ہیں، وہ ذاتی زندگی اور مسائل کو سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعائوں کی بھی اپیل کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر نہیں بتایا کہ ان کی شادی کب اور کن سے ہو رہی ہے؟ یا پھر ان کی شادی ہوچکی؟میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ شہریار منور ممکنہ طور پر دسمبر تک اداکارہ ماہین صدیقی سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی