i کھیل

شوہر کیساتھ تصویر لگائوں تو لوگ حسد کے مارے مر جاتے ہیں' ندا یاسرتازترین

August 29, 2024

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل پر بات کی ہے۔ندا یاسر کا ایک مارننگ شو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں کا شکوہ کر رہی ہیں۔ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی خوشی کوئی تصویر شیئر کریں گی تو حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں اور اگر کسی کو بھنک پڑ جائے کہ آپ اور آپ کے ہمسفر کے دوران کوئی مسئلہ چل رہا ہے تو لوگوں کے دلوں میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اور اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خرید لی ہے تو یہ بھی کسی کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی پر ناصرف سب خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آ جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی