i کھیل

شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلانتازترین

April 24, 2026

شندور پولو فیسٹیول 11 تا 13 جون 2026 تک شندور گرائو نڈ میں منعقد ہوگا ۔ یہ بات ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کے ہمراہ شندور پولو فیسٹیول کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ شندور پولو فیسٹیول 11 سے 13 جون 2026 تک شندور گرائو نڈ میں منعقد ہوگا، 12 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر واقع پولو گرائونڈ میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں روایتی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔محکمہ سیاحت کے مطابق اس میں فری اسٹائل پولو میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس میں پیراگلائیڈنگ، ٹیبلو، چترال و گلگت بینڈ پرفارمنس اور کلچرل نائٹ بھی شامل ہوتی ہے۔سیکرٹری سیاحت سعادت حسن نے بتایا کہ اس کی کامیاب تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تمام ادارے مل کر اس بین الاقوامی ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی