چترال کے علاقہ شندور میں 28جون سے شروع ہونے والا پولو فیسٹول خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا۔دنیا کے بلند ترین مقام شندور پولو گرائونڈ پرہونیوالا پولو فیسٹول 28سے 30جون تک شیڈول تھا اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔شندور میں دو روز قبل غیر متوقع برف باری اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشین گوئی کے بعد شندور پولو فیسٹول ملتوی کیاگیاہے۔محکمہ ثقافت ، سیاحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول موسم کی خراب صورت حال کے باعث ملتوی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی