i کھیل

شاہینوں کا پرتھ میں پڑائو، زمبابوے کیخلاف میچ کیلئے پریکٹس کیتازترین

October 25, 2022

قومی ٹیم نے ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کے لیے پرتھ میں ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹس پر بیٹنگ اور بالنگ کی مشقیں کیں،پریکٹس کے دوران مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگا کر بیٹنگ کی پریکٹس کی،دریں اثنا پاکستانی کرکٹرز نے پرتھ میں بچوں کے لیے منعقد کیے گئے کوچنگ کلینک میں بھی شرکت کی، کوچنگ کلینک میں عثمان قادر، شاہنواز دھانی، شان مسعود، حارث رئوف، شاہین شاہ آفریدی اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی