سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا،مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین اور بابراعظم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں البتہ(بابر کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد)دونوں کے تعلقات زیادہ خوشگوار ہوئے تھے،انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو جب ہم نے عہدے سے ہٹایا اور کہا کہ وہ بطور کپتان کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں تو وہ مان گئے تھے، شاہین آفریدی کی بطور ٹی20کپتان تقرری کے بعد ٹیم کے اتحاد میں بہتری آئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی