i کھیل

شاہین آفریدی کو مس کیا،شعیب ملک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

August 29, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملکنے روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں شاہین آفریدی کو مس کیا،سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں وڈیو میں انہوں نے کہا کہ آج ہم بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ کمی جس کی محسوس کررہے ہیں وہ ہیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی،اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب ملک کے ہمراہ مسکرا کر کیمرے کی جانب دیکھا، بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیو سوشل پر اپ لوڈ کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی