اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے لڑکیوںکو مشورہ دیا ہے کہ شادی بہت ہی دیکھ بھال کر کی جانی چاہیے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر علیزا کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ان سے کیمرے کے پیچھے سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ ان لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی جن کی جلد شادی ہونے والی ہے؟جواب میں علیزا نے ہنستے ہوئے کہا دیکھ کے کریں کہ جس سے شادی ہورہی ہے وہ انسان کا بچہ ہے یا نہیں، ضروری ہے کہ جس سے شادی کی جارہی ہے وہ خود بھی انسان ہو۔علیزا نے کہا جس انسان سے شادی ہورہی ہے اس کا ذمہ دار ہونا بہت ضروری ہے، اہم یہی ہے کہ وہ ذمہ دار ہو، اپنی ذمہ داری سمجھتا ہو، اسے اپنی ذمہ داری اٹھانی آنی چاہیے، بیچ میں بھاگنے والا نہیں ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی