i کھیل

شاہد آفریدی 44ویں سالگرہ یکم مارچ کو(آج) منائیں گےتازترین

February 29, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی44ویں سالگرہ یکم مارچ کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداحوں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں کیک کاٹے جائیں گے اور شاہد آفریدی کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی