i کھیل

شعیب ملک کو بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا، محمد یوسفتازترین

October 17, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد یوسف نے بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے پر شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بناڈالا،مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ورلڈکپ ایونٹ کے دوران شعیب ملک کو بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1983، 1987میں کپتانی کے فرائض نبھائے لیکن قومی ٹیم ورلڈکپ نہیں جیت سکی، 1992میں دوبارہ قیادت کی ذمہ داری عمران خان کو ملی اور ہم فاتح ٹھہرے،محمد یوسف نے کہا کہ بابراعظم اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس مقام پر پہنچا ہے، اس کو چیئرمین سے اچھے روابط کی وجہ سے کپتانی نہیں بلکہ میرٹ پر ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی