i کھیل

شعیب ملک کا پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانتازترین

January 21, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے10سال کیکریئر میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہرلمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں، کرکٹ کی بہتری کیلئے مستقبل میں میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔خیال رہیکہ شعیب ملک نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ اور 2019 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے انہوں نے باقاعدہ تو ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم 44 سالہ آل رائونڈر نے 2021 کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تاہم وہ پی ایس ایل اور دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہے ہیں۔شعیب ملک نے پی ایس ایل کے اب تک کے تمام 10 سیزن کھیلے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل میں 4 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، 2025 میں اپنا آخری سیزن انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی