قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے چھ ماہ مکمل ہونے پر اداکارہ کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال نے معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جیسوال نے لکھا کہ 6 مہینوں کے دوران آپ کے پاس یا تو وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ عذر پیش کریں، بہانے بنائیں یا پھر وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ آگے بڑھیں اور ترقی کریں، یہ فیصلہ آپ کا ہے۔عمیر جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس کے ذریعے اپنے اوپر بیتنے والے حالات کو لفظوں میں بیان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی