بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں ممبئی میں آنکھوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے علاج کیلئے امریکا جائیں گے۔ 21 مئی کو شاہ رخ خان نے احمدآباد میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا تھا جہاں انہیں ہیٹ اسٹروک ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں داخل ہو گئے لیکن ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ تاہم شاہ رخ خان اس بار آنکھوں کے علاج کیلئے طبی معائنہ کروائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار ممبئی کے ایک اسپتال گئے لیکن علاج انکی توقعات کے مطابق نہ ہوسکا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھوں کو ہوئے کسی بھی طرح کے نقصان کا پتہ لگایا جاسکے۔ توقع ہے کہ سپر اسٹار آج یا کل روانہ ہو جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی