آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران صفر پر آئوٹ ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے۔ تماشائی سے الجھنے کی وڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہو گئی،پاکستانی بیٹنگ کے دوران اعظم خان صفر پر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد جب وہ واپس پویلین کی طرف جا رہے تھے تو ان کا سامنا ایک پرستار سے ہوا،25سالہ کرکٹر ناراض چہرے کے ساتھ مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین لوٹ گئے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تماشائی میں بیٹھے کسی شخص نے اعظم کو کچھ کہا تھا جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی