i کھیل

صدف کنول کے ساتھی اداکاروں کو شخصیت کے حوالے سے دلچسپ مشورےتازترین

July 01, 2024

معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے اپنے ساتھی فنکاروں کو ان کی شخصیت کے حوالے سے دلچسپ مشورے دیئے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں یوٹیوب پر انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات کے جواب اور انڈسٹری میں موجود اپنے ساتھی فنکاروں کو مشورے بھی دیئے۔ صدف کنول نے سجل علی سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں سجل کو بال لمبے کر لینے چاہئیں۔ ماہرہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان میری پسندیدہ ادکارہ ہیں، وہ جیسی ہیں ٹھیک ہیں، انہیں خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔مہوش حیات اور مایا علی کو مشورہ دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا کہ مہوش حیات کو پتلے ہو جانا چاہیے، وہ تھوڑی سی چبی ہو گئی ہے، مہوش حیات کو وزن کم او مایا علی کو وزن بڑھانا چاہیے وہ بہت پتلی دبلی ہو گئی ہے۔ ہمایوں سعید اور فہد مصطفی بارے انہوں نے کہا کہ انہیں خود میں کچھ بھی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا کہ ان کو تھوڑا پتلا ہونا جبکہ عمران عباس کو میک اپ تھوڑا کم کرنا چاہیے۔صدف کنول کا کہنا تھا کہ فواد خان اور شہریار منور بہت پیارے ہیں، فواد کو خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے اور شہریار منور کو بڑا ہوجانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی