معروف اداکارہ صبا قمر کی طبیعت ناساز ہوگئی۔صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں اپنی صحت سے متعلق خبر دی۔صبا قمر نے لکھا کہ میرے ان تمام پیارے چاہنے جو میرے لیے فکرمند ہیں، آپ سب کی محبت کا شکریہ، ایک ہفتے سے میں بخار اور فلو میں مبتلا ہوں لیکن الحمداللہ میں اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ نے امید کی کرن جلائے رکھتے ہوئے لکھا کہ انشااللہ میں جلد ہی اپنے کام اور معمول کی زندگی پر واپس آجانگی، میری طرف سے آپ سب کیلئے ڈھیر سارا پیار۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی