i کھیل

ساتھی کے بغیر زندگی مشکل ہوتی ہے' کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق لب کشائیتازترین

August 19, 2024

بالی ووڈ میں متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر ایک کا کوئی ساتھی ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں 38 سالہ کنگنا جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیںنے کہا کہ زیادہ عمر کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہوتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر دیہاتوں کی مثال دی جہاں پر نوجوانی میں شادی ہوتی ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کرنا اور ایک خاندان بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی چاہتی ہوں۔ جب یہ پوچھا گیا کیا شادی کرنا لازمی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ متنازع ہے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک کا ایک ساتھی ہونا چاہیے، زندگی میں یہ بہت اہم ہے، بغیر ساتھی کے مشکل ہوجاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی