فرانس کے سٹار فٹبالر امباپے معروف ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے۔میڈرڈ کے فٹبال سٹیڈیم میں 80ہزار مداحوں کے درمیان امباپے نے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریال میڈرڈ سے کھیلنا بچپن کا خواب تھا جو پورا ہوا، اب خواب ہے کہ کلب کو مزید اونچے مقام پر لے کر جائوں۔امباپے نے کہا کہ وہ ہسپانوی زبان سیکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، اس کلب کے ساتھ ہونا میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 5سالہ معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ تھے جہاں ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق امباپے کا ریال میڈرڈ سے ایک کروڑ 50لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ کلین ایمپابے نے 19سال کی عمر میں 2018 کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا جہاں ان کے گول نے فرانس کو ورلڈ کپ چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی