i کھیل

سارہ علی خان29برس کی ہوگئیں ' سالگرہ پر فوٹو گرافرز پر مہربانتازترین

August 13, 2024

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے گزشتہ روز اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔بالی ووڈ کے فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی سارہ علی خان نے سالگرہ منانے کے دوران فوٹوگرافرز کی جانب سے انھیں وش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ پاپارازی اس دوران ہیپی برتھ ڈے پر مبنی گیت گاتے رہے۔اس دوران سفید چوڑی دار پاجامہ اور اسی رنگ کے ٹاپ میں ملبوس اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے فوٹو گرافرز کے ساتھ کیک کاٹا اور بعد میں انھیں سوئٹس کے پیکٹس پیش کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی