i کھیل

صاحبہ نے کیرئیر کے عروج پر شوبز کو الوداع کرنے کی وجہ بتادیتازترین

July 26, 2024

پاکستانی فلمی دنیا کی مشہور اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد اپنے فلمی کیرئیر کو خیرآباد کہنے کی وجہ بیان کردی۔ صاحبہ نے حال ہی میں نجی مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد اپنے کیریئر کو چھوڑنے کے بارے میں بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا ،شوبز کو الوداع کہنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہرریمبو کا مشترکہ فیصلہ تھا کیونکہ ہم دونوں ایک خاندان چاہتے تھے اور یہی سوچ تھی کہ بچوں کی بہتر پرورش کیلئے ماں اور باپ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کا ہر کام خود اپنے ہاتھوں سے کیا ، یہاں تک کہ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ اسکول کی تعلیم سے لے کر گھر تک ہر چیز کے لیے وہاں موجود تھیں اور انھوں نے خود کو ان کی پرورش کے لیے وقف کردیا۔ یاد رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں جن کا نام احسن اور زین ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی