پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا جس میں لکھا ہے پریشان ہونے سے کل کے مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے آج کا سکون بھی ختم ہوجاتا ہے۔سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی نوریج کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سائرہ یوسف اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی نوریج ہے جس کی وہ مشترکہ پرورش کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی