i کھیل

صادق آباد کی 4 سالہ سونیا کی بیٹنگ سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

April 03, 2024

صادق آباد کی 4 سالہ ننھی بچی سونیا کی بیٹنگ نے سوشل میڈیا پر ہر طرف دھوم مچا دی اور اس کے شاندار شاٹس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ صادق آباد کی 4 سالہ ننھی بیٹر سونیا کی بیٹنگ کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں، ننھی بچی نے ایسے شاٹس لگائے کہ بڑے سے بڑے بیٹسمین دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ سونیا کا کہنا ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین ہے اور ان ہی کی طرح ہی کھیلنا چاہتی ہے۔ 4 سالہ سونیا کے والد نے کہا کہ سونیا اسکول سے پڑھائی کے بعد واپس آکر گھر میں روزانہ دو گھنٹے پریکٹس کرتی ہے، اس کی خواہش ہے کہ وہ بابراعظم جیسی شاندار بیٹر بننا چاہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ننھی کھلاڑی کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، حکومت اگر چھوٹے بچوں کو بھی اسپورٹس کی سرگرمیوں میں سپورٹ کرے تو یہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی