i کھیل

سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے، رپورٹ درجتازترین

April 15, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے، واقعہ کی رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ ٹیم کیلیے کوچنگ کی خدمات سر انجام دینے والے سابق کوچ عاشق حسین نے راولپنڈی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گوہر نواز نے انکے گھر کے باہرفارنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جن میں بال بال بچ گئے اور اہل علاقہ کی جانب سے پستول چھینے پر وہ وقوعہ سے بھاگ گیا جس پر پستول اور گولیوں کے خول پولیس کے حوالے کر دیے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے عاشق حسین کی تحریری درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی