i کھیل

سابق ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم کا واجبات کی ادائیگی کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہتازترین

May 20, 2023

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے واجبات کی ادائیگی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ سیگفریڈ ایکمین نے 2 روز قبل ایک سال کا معاوضہ نہ دیے جانے پر استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا اور اس حوالے سے وکیلوں سے مشاورت کروں گا۔ ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی بات کریں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ تنازع کی وجہ سے سیگفریڈ ایکمین کو ادائیگیاں نہ کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی