پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں خالد محمود نے کہا ہے کہ زیادہ میچ فیس نہ دی گئی تو کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے اور ریٹائرمنٹ لینا شروع کردیں گے۔ خالد محمود نے کہا ہے کہ لیگز کی کشش بڑھتی جارہی ہے جہاں کروڑوں روپے ملتے ہیں، جب فاسٹ بولرز کو صرف 4 اوور کرنا ہوں تو وہ کیوں ٹیسٹ میں جان مارے گا، ٹیسٹ میں وہ اسی وقت دلچسپی لے گا جب اس کو زیادہ پیسہ ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بچانا ہے تو بورڈ کو حکمت عملی بنانا ہوگی، بورڈ کے اعلی عہدیداروں کی تنخواہیں زیادہ ہوسکتی ہیں تو کرکٹرز کو زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے جاسکتے۔ خالد محمود نے کہا ہے کہ پیسہ کرکٹرز کی وجہ سے آتا ہے تو پیسہ انہیں ہی ملنا چاہیے، ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض ریڈ بال کرکٹ چھوڑ چکے ہیں جبکہ حارٹ روف کو ٹیسٹ نہ کھیلنے پر سزا سنادی گئی۔ سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ کیا آپ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ چھوڑنے سے روک سکتے ہیں؟ سزائیں مت سنائیں فیسیں بڑھائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی