i کھیل

سابق بھارتی کرکٹر ونود کاملی کی حالت تشویشناک، اہل خانہ کی دعاں کی اپیلتازترین

December 24, 2024

بھارت کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کاملی کو طبی مسائل کے باعث ہفتے کی رات اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سابق کرکٹر کی حالت میں کچھ بہتری آئی تاہم ابھی وہ خطرے سے باہر نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی اکریتی اسپتال میں داخل ہیں اور اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کیلیے دعاں کی اپیل کی ہے۔ سابق کرکٹر گزشتہ چند ماہ سے یورین ( پیشاب)کے انفیکشن کا شمار تھے تاہم عارضی علاج کے بعد مرض میں افاقہ ہوا تھا۔ونود نے خود بھی بتایا تھا کہ مجھے تین اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے علاج کیا اور اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی