i کھیل

سابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزاتازترین

December 26, 2024

سابق بھارتی کرکٹر نمن اوجھا کے والد کو غبن کے ایک کیس میں مجرم قرار دے کر 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر کے والد ونے اوجھا ان 4 افراد میں شامل تھے جنہیں مدھیا پردیش کے ضلع بیتول میں بینک آف مہاراشٹرا کی برانچ میں 11 سال قبل 1.25 کروڑ روپے کی خردبرد کے الزام میں سزا دی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ملٹی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے منگل کو اس کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق 11 سال قبل ونے اوجھا بینک میں برانچ مینیجر تھے۔ ان پر اب قید کے علاوہ7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس غبن کے ماسٹر مائنڈ، ابھیشیک رتنم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ دیگر 2بروکرز کو بھی 7 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر نمن اوجھا نے بھارت کے لیے 4 میچز کھیلے۔ انہوں نے جون 2010 میں ہرارے میں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ریٹائر ہونے والے روی چندرن اشون کے ساتھ ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔نمن اوجھا نے بھارت کیلئے2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جبکہ 2015 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ویرات کوہلی کی قیادت میں ایک ٹیسٹ بھی کھیلا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی