سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کینسر کی طویل جنگ ہار گئے اور 71برس کی عمر میں انتقال کر گئے،انشومن گائیکواڈ کافی عرصے سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر برودہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھے،انشومن گائیکواڈ نے 1975سے 1987تک 40ٹیسٹ اور 15ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1985رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور 201پاکستان کے خلاف تھا،گائیکواڈ کو اکتوبر 1997میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999تک نبھائی،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر انشومن گائیکواڈ کے علاج کے لیے اپنی پنشن دینے کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی