i کھیل

سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت،پی سی بی اورسعودی کرکٹ فیڈریشن میںایم او یو پردستخطتازترین

July 02, 2026

سعودی عرب میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیل کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈیویلپمنٹ کیلئے اسٹریٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔مستقبل میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی وہاں ہو سکیں گے۔معاہدے پر دستخط سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی