i کھیل

رسل کرو نے ایکشن فلموں میں اسٹنٹ ڈبلز استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادیتازترین

August 16, 2024

گلیڈی ایٹر سپر اسٹار رسل کرو نے اپنی فلموں میں کبھی اسٹنٹ ڈبلز کا استعمال نہیں کیا، اس پر اداکار نے وضاحت پیش کی ہے۔ امریکی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ایکشن مناظر میں اسٹنٹ ڈبلز استعمال نہ کرنے پر انہیں ایک بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔اداکار نے بتایا کہ وہ کرداروں کو اپنی شناخت مہیا کرنا چاہتے تھے تاکہ اس پر نقل کی چھاپ نہ ہو اور یہ فیصلہ انہیں بہت مہنگا پڑا ہے۔59 سالہ رسل کرو کو اسٹنٹ ڈبل نہ ہونے کی وجہ سے کئی چوٹیں آئی ہیں، جن میں ان کے پیروں کی انگلیوں میں کارٹیلیج نہ ہونا اور دونوں گھٹنوں کے نیچے ہڈیوں کے گودے کی سوزش شامل ہیں۔اداکارکو کمر کے بے شمار مسائل کا سامنا ہے اور ان کے بائیں کندھے، جس کے دو آپریشن ہو چکے ہیں، اب گٹھیا سے اتنا بھر گیا ہے کہ اسے وسیع پیمانے پر سرجری کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی