بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے اپنی دوری کی وجہ بتا دی، انھوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ انکا گزشتہ ماہ معمولی نوعیت کا ایک ایکسیڈنٹ ہوا تھا، لیکن اب وہ بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے پرستاروں کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اپنے انسٹاگرام اور ایکس پر حادثے کا تو بتایا، لیکن اسکی تفصیلات نہیں بتائیں۔جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ رشمیکا کا کہنا تھا کہ اب وہ کافی بہتر ہوگئی ہیں۔انھوں نے ساتھ ہی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے چشمہ لگا رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی