بھارتی کرکٹ کے کپتان روہت شرما بھی اپنے ہم عصر کرکٹ اسٹارز کی طرح لگژری لائف اسٹائل گزارنے کے عادی ہیں، ان کا ممبئی کے پوش علاقے میں 30 کروڑ مالیت کا ایک فلیٹ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آہوجا ٹاورز کی 29 ویں منزل پر رہتے ہیں، یہ بلڈنگ 59 منزلوں پر مشتمل ہے، ان کے فلیٹ سے بحیرہ عرب کا دلکش نظارہ کیا جاسکتا ہے۔روہت شرما نے گھر میں ہی تمام سہولتوں سے آراستہ جم بنا رکھا ہے، جس میں وہ روزانہ مشقت کرکے خود کو فٹ رکھتے ہیں، جم کرتے ہوئے ان کی نظریں سمندر کی لہروں پر رہتی ہیں جو ان کے اپارٹمنٹ کے بالکل سامنے ہے اور اس جم کی بالکونی سے نظر آتا ہے۔روہت شرما کے اس بیش قیمت فلیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ایک تو یہ ساحل کا نظارہ پیش کرتا ہے دوسرا یہ ہے کہ اس کو 270 ڈگری کے زاویے سے بنایا گیا ہے جس سے بحیرہ عرب کا نظارہ کرنا اور زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ روہت شرما نے فلیٹ میں ایک منی تھیٹر بھی قائم کر رکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بڑا ٹی وی سیٹ اور پلے اسٹیشن رکھا ہوا ہے، وہ فارغ اوقات میں اس روم میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔ان کا فلیٹ 6000 اسکوائر فیٹ پر محیط ہے اور اس میں 4 لگژری بیڈ رومز ہیں، اپارٹمنٹ میں انہوں نے پوجا پاٹ کے لیئے ایک مندر بھی بنایا ہوا ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی