جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 27سالہ جرمن ٹینس سٹار نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی،مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27سالہ نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا، اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈر زویروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ الیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے 2017کا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے فائنل میچ میں انہوں نے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔ یوں اس بڑی فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈرزویروف نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل تمام حریف کھلاڑیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی