i کھیل

رومانوی سین میں پریشانی ہو تو اداکارہ انکار کرسکتی ہے' لائبہ خانتازترین

August 15, 2024

معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے رومانوی مناظر کی شوٹنگ پر اگر اداکارہ کو پریشانی ہو تو وہ انکار کرسکتی ہے ۔ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جس دوران میزبان نے لائبہ خان سے سوال پوچھا کہ ڈراموں کے رومانوی مناظر شوٹ کرواتے ہوئے اداکارائیں اکثر تھوڑا ہچکچاتی ہیں تو اس حوالے سے آپ شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی۔ جس پر لائبہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اداکار اپنی ساتھی اداکارہ کو کتنی عزت دیتا ہے اور وہ شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے یا اس کے قریب آتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ وہ پریشان نہ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کو ایسے کسی منظر کی شوٹنگ کے دوران پریشانی ہوتی ہے تو وہ ڈائیریکٹر کو بتا سکتی ہے کہ میں یہ اس طرح کام نہیں کر سکتی۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں لڑکیوں کے پاس اتنا مارجن ہے کہ اگر کوئی منظر ایسا ہے جیسے وہ شوٹ نہیں کروانا چاہتیں تو وہ انکار کر سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی