رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 13واں ایڈیشن 2اکتوبر سے چین کے شہر شنگھائی کے کیزہونگ فاریسٹ سپورٹس سٹی ایرینا میں شروع ہوگا، اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ،جرمنی کے الیگزینڈرزویروف سیکنڈ،ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز تھرڈ جبکہ سربین ٹینس سٹار اور بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کو فورتھ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا،مردوں کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں سپین کے مارشل گرانولرز اور ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہوں گے۔اے ٹی پی ٹورنامنٹ 13ا کتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی