i کھیل

رندیپ ہودا کو زمینی تنازع میں کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیاتازترین

July 23, 2024

بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا کو زمینی تنازع پر مدھیہ پردیش کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے کنہا نیشنل پارک کے پاس ایک زمین خریدی تھی تاکہ اس میں وائلڈ لائف کو قدرتی ماحول مل سکے۔ریوینیو اتھارٹیز نے دعوی کیا کہ رندیپ ہودا نے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی ہیں اور انہیں اس کو جلد ختم کرنا چاہئے۔کورٹ کی طرف سے جوائنٹ انسپیکشن کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکار نے اپنی زمین پر کوئی تعمیرات نہیں کی ہیں۔رندیپ ہودا کی لیگل ٹیم نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ریوینیو اتھارٹیز کے خلاف 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی