i کھیل

رمیز راجہ نے شاہین کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دیدیاتازترین

April 03, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شاہین آفریدی کی قیادت سے محرومی کو ٹیم کی بدقسمتی قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے شاہین کے ساتھ ہمدردی ہے، بابر اعظم اور پی سی بی کو چاہیے کہ شاہین کے ساتھ اس معاملے کو کلیئر کریں۔ واضح رہے کہ ایک سیریز کے بعد ہی شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی