i کھیل

رضااللہ کا تینوں فارمیٹس کا بہترین آل رائونڈر بننے کا عزمتازترین

September 14, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضااللہ نے تینوں فارمیٹ کا بہترین آل راونڈر بننے کا عزم ظاہر کردیا۔برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو میں رضااللہ نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین آل راونڈر بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے فیورٹ کھلاڑی بہت ہیں مگر کھیل میں وہ اپنا انداز رکھنا چاہتے ہیں۔رضااللہ نے مزید کہا کہ والد نے 2 برس پہلے ہی کھیلنے کی اجازت دی تھی، انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ سبزی منڈی میں بھی کام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی