نامور قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان کہا ہے کہ ان کی دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔راحت علی خان نے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں دبئی میں اپنے گانے ریکارڈ کرنے کے لیے آیا ہوا ہوں اور ہمارے گانے بہت اچھے ہو رہے ہیں۔اپنے مداحوں سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھٹیا افواہوں پر کان دھر کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔اس کے علاوہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے والے میوزک ڈائریکٹر فاروق را نے بھی ان کی گرفتاری کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان دبئی میں ہیں لیکن گرفتار نہیں ہوئے اور ان کے حوالے سے سب خبریں غلط چل رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی