i کھیل

ہر رشتے کی الگ اہمیت ، بہن ،والدین ، بچوں سب کا الگ مقام ہے ، میکال ذوالفقارتازترین

September 14, 2024

اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ میں خود کسی سے اتنی کی توقع رکھتا ہوں جتنا اس شخص کیلئے کرتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر رشتے کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے، بہن، والدین، بچوں سب کا الگ مقام ہوتا ہے، ہماری زندگیوں میں ہر چیز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتی، اکثر آپ کوئی فیصلہ اپنی وجہ سے نہیں بلکہ کسی دوسرے کی مرضی کے سبب بھی لیے ہیں۔میکال نے کہا کہ میں ہر رشتے سے اتنی ہی توقعات رکھتا ہوں جتنا میں خود انکے لیے کر رہا ہوں، مجھے کسی رشتے سے مسئلہ ہی تب شروع ہوتا ہے کہ جب مجھے لگتا ہے کہ میں کسی کیلئے جتنا کر رہا ہوں وہ میرے لیے اسکے برابر کچھ نہیں کر رہا، لیکن میں کسی سے زبردستی کچھ نہیں کروانا چاہتا۔ور نہ خود کرنا چاہوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی